مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوستوں کی فائرنگ، نوجوان قتل

November 30, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے)مغلپورہ میں دوستوں کے ہاتھوں نوجوان قتل ہوگیا،مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوستوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق اویس اور ملک عابد نے فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیااور فرار ہوگئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔