پلیئرز وائرس، فوڈ پوائزننگ سے متاثر، جلد ٹھیک ہوجائیں گے، جوروٹ، شیف کا کوئی کردار نہیں

December 01, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلش کرکٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، آج بہتر ہوں، امید ہے وائرل انفیکشن سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ کورونا یا فوڈ پوائزنگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے، فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں ۔ امید ہے 24 گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا ۔ طبیعت کی خرابی میں شیف کا کوئی کردار نہیں ہے، ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے، شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے، تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ نہیں لگتا کہ میں انگلینڈ کی اب کپتانی کر سکتا ہوں، انگلشبولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کیاہل ہے، پچ اچھی لگ رہی ہے، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیا، اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں شائقینِ کرکٹ بہت پُرجوش ہیں ۔ ہمارے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں، تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود ہوں گے ،کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہو تو متبادل کھلاڑی میدان میں آئے گا۔ پاکستانی اسکواڈ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، اچھے کھیل کی امید ہے۔ جوروٹ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی سیریز ہے، ہم بہت پرجوش اور خوش ہیں ، کوشش کرینگے کہ شائقین کو مایوس نا کریں۔ وقت سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے پریشر ہوتا ہے مگر کھیل اچھا ہونا چاہیے، کبھی مخالف کو سمجھنا آسان ہوتا ہے کبھی مشکل ہوتا ہے، کھیل بغیر پریشر کے ہی کھیلا جائے تو پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔