ترک فوج شام میں آپریشن کرنے کے لئے تیار

December 01, 2022

انقرہ (نیوز ڈیسک) تُرک فوج کا کہناہے کہ شام میں آپریشن شروع کرنے کے لیےتیاری کرلی ہے اور اب صرف صدر کے حکم کا انتظار ہے۔ فوج کو شام میں زمینی کارروائی کے لیے صرف چند دن درکار ہیں۔ کابینہ اجلاس میں کارروائی کے متعلق فیصلہ ہوسکتا ہے۔ فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی جنگجو ؤں کے بم حملے کے بعد سے ہی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ روں ماہ استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں علاحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی ملوث تھی۔ صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سرحد پار جا کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب انقرہ کی جانب سے کارروائی کی اطلاعات پر شام کے شہر قامشلی میں ہزاروں کردوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ واضح رہے کہ ترکیہ نے 2016ء سے کرد علاحدگی پسندوں کے خلاف شام میں 3آپریشن شروع کررکھے ہیں۔ شام میں کردوں کوامریکا کی حمایت حاصل ہے۔ واشنگٹن نے انہیں شام میں داعش کے خلاف استعمال کیا تھا۔