متحدہ عرب امارات کا پہلا چاند مشن روانگی کے لیے تیار

December 01, 2022

ابوظبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا چاند مشن روانگی کے قریب پہنچ گیا ۔ امارات نے اپنے اس مشن کا نام راشد روور طے کیا ہے۔ یہ امارات کا پہلے مشن ہو گا جو چاند کی سطح پر اترے گا۔گزشتہ روز راشد روور کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔ راشد روور چاند مشن کو فلوریڈا کے اسپیس پورٹ سے امارات کے وقت کے مطابق دن کے ساڑھے 12بجے روانہ کیا جائے گا۔ امارات کے شہری اسے براہ راست دیکھ سکیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ راشد روور کو اماراتی انجینئر نے تیار کیا ہے۔ اماراتی مشن چاند پر پہنچنے کے بعد چاند ، اس کے ، موسم ، ماحول اور زندگی کا امکانات کے حوالے سے ڈیٹا واپس بھجوائے گا۔ مشن پر بھیجا جانے والے والا ربوٹ بھی امارات کے اندر ہی تیار کیا گیا ہے۔