پاک، انگلینڈ کے درمیان سیریز کیلئے جوش وخروش

December 01, 2022

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے جڑواں شہروں پنڈی اور اسلام آباد میں جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔ ٹکٹس دھڑا دھڑ بکنے لگے۔ انگلش ٹیم کو سپورٹ کرنے بارمی آرمی بھی پاکستان پہنچ گئی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2دسمبر بروز جمعہ سے پاکستان کے شہر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیلئے 4انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں،راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا عمل تیزی سے مکمل ہونے کو ہے راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے 4انکلوژرز ، دوسرے دن کیلیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے،چوتھے دن کی بھی جاویداختر، اظہرمحمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرزکی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کا سیشن کیا۔