انگلینڈ کو ہرائیں، دنیا میں ہیڈ لائنز بنائیں، ٹیم کو رمیز راجہ کا پیغام

December 01, 2022

اراولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجا نے کہا ہے کہ یہ ہمارا بہت اہم اور بڑا سیزن ہے دعا ہے کہ خیر خیریت سے سیریز ہو جائیں ۔ دنیا میں ہیڈلائنز بنانا ہیں تو انگلینڈ کو ہرانا ہے، یہی پاکستان ٹیم کو پیغام دیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے انگلینڈ ٹیم میزبانی سے محظوظ ہو گی۔پاکستان کرکٹ کو ٹیسٹ کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ہمارے کھلاڑی اور سسٹم کتنا مضبوط ہے۔ اس سال ہم نے نئی پچ بنائی تھیں۔ جو کہ پچھلے سال سے نسبتاً بہتر تھیں۔ پچز ہمارے قابو میں نہیں ہیں اس لیے ڈراپ ان پچز کے آئیڈیا کو ابھی چھوڑا نہیں ہوم ورک کر رہے ہیں۔ ہماری پچز ابھی بھی اس کوالٹی کی نہیں ہیں جو مخالف ٹیم کو سامنے رکھ کر منتخب کر سکیں۔