ملزم فواد نے تیز دھار آلے سے اپنے گلے کو نشانہ بنایا، جس سے سانس اور قوت گویائی کا حصے متاثر ہوا، ڈاکٹر

December 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال شعبہ ای این ٹی کےسر براہ ڈاکٹر رزاق ڈوگر کا کہنا ہے کہ بیٹیوں اور بیوی کو قتل کر نے کا والے ملزم فواد نے تیز دھار آلے سے اپنے گلے کو نشانہ بنایا جس نے سانس اور قوت گویائی کے حصے کو متاثر کیا ،ڈاکٹرز نے سانس بحال کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے، معمولی سے فرق سے شہ رگ کٹنے سے محفوظ رہی، سانس کی نالی بحال ہونے کے بعد قوت گویائی کی تھراپی کی جائیگی۔