مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاش ملیں

December 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 اُردو چوک کے قریب ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کےمطابق شناخت نہیں ہو سکی،عمر 35سال ہے متوفی نشے کاعادی تھا،لاش سردخانے منتقل کردی ،پرانا حاجی کیمپ میں فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،سول اسپتال میں شناخت 60سالہ حنیف احمدلعل کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی ملنگ تھا ۔