قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی اجلاس، وفاقی وزیر اورممبران کے درمیان تلخ کلامی

December 01, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا گزشتہ روز ہنگامہ خیز اجلاس چیئرمین رائو اجمل کی صدارت میں ہوا، ممبران کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پولٹری صنعت کو تباہی کا سامنا ہے،اجلاس میں سویابین کے درآمد کنندگان اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے درمیان سویابین کی درآمد کے حوالے سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سویا بین کی درآمد کی اجازت نہ ملنے پر درآمد کنندگان پریشان ہیں اور ان کا موقف ہے پولٹری کی صنعت کو اس وجہ سے تباہی کا سامنا ہے۔ سویابین کی درامد کی اجازت کے حوالے سے امپورٹرز کے نمائندے کی وفاقی وزیر سے تلخ کلامی ہوئی اور وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ کمیٹی کے اجلاس سے چلے جائیں جبکہ وفاقی وزیر نے سویابین کے نمائندے کو کمیٹی سے نکل جانے کا کہا۔