پاکستان کی معیشت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

December 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ انویسٹمنٹ کی سفارش پر دو نئے اکنامک زونز کی منظوری دی ہے ایک نوشہروفیروز انڈسٹریل پارک جوکہ وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے اورنیشنل انڈسٹریل پارک تیار کررہا ہے جبکہ دوسرا بھولاری اسپیشل اکنامک زون جوکہ پاکستان کا پہلا پرائیویٹ سیکٹر SEZ ہے۔ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے لیکن اس ترقی میں تیزی تب آئیگی جب ملک کا انفرااسٹرکچر باالخصوص توانائی ، تعلیم ، صحت اور پیشہ ورانہ تربیت میں مزید سرمائہ کاری ہوگی اور پھر یہ ملک دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کے ساتھ معاشی محاذ پر مقابلہ کرے گا۔