با اثر معطل ڈی ایس پی چند گھنٹوں میں بحال

December 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر چند روز قبل ہی ڈی ایس پی میمن گوٹھ تعینات ہو نے والے جاویدعباس کو معطل کر کے،کے پی اوکلوز کردیا تھا۔

نو ٹیفکیشن کی سیاہی خشک بھی نہیں ہو ئی تھی کہ با اثرجا ویدعباس کا پولیس افسران دباؤ برادشت نہ کر سکےبدھ کو ڈی ایس پی میمن گوٹھ اور ماضی میں لینڈ گریبنگ کے الزامات پر معطل ہونے والے جاوید عباس کی معطلی کا آرڈر رات گئے کراچی پولیس چیف نے واپس لے لیا۔