مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب 8 افراد گرفتار

December 01, 2022

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی ، تجاوزات اور غلط پارکنگ پر کارروائی کیساتھ دو غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو سیل کر دیا جبکہ ریڑھیوں اور تیرہ کلو پولی تھین بیگز ضبط کرکے 10 بھکاریوں اور خلاف ورزیوں کے مرتکب 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نیلور،انڈسٹریل ایریا ، سیکریٹریٹ ،سٹی ،شالیمار ، پوٹھوہار اور مجسٹریٹس نے ایک سو پینتیس مقامات پر انسپیکشن کی۔