ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا حضرتشاہ رکن عالمؒ کے عرس پر لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا معائنہ

December 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر فاروق احمد نے حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس کے سلسلہ میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا گیا جہاں انہوں نے زائرین کو دی جانے والی طبی امداد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہوں نے ملتان ضلع میں جاری پولیو کے قطرے پلانے کی بھی خصوصی مہم کے حوالے سے وہاں تعینات کی گئی فیلڈ ٹیموں کو چیک کیا اور ہدایات دیں کہ تمام زائرین کے5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازمی پلائے جائیں۔