گلستان جوہر میں کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ، دیگر علاقوں سے خاتون اور ایک شخص کی لاش ملیں

December 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے، اطلاع ملنےپرپولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر انسانی ڈھانچہ جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچہ مرد کا ہے یا خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو گا ،دریں اثنا لانڈھی بن قاسم ٹاؤن ریلوے ٹریک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہوسکی، عمر 55برس ہے، لی مارکیٹ تھانے کے قریب روڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی،عمر 45برس ہے، لاش سرد خانےمنتقل کردی ۔