شکر ہے ابھی انگلش ٹیم کی طبیعت خراب تھی، شعیب اختر

December 02, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ شکر ہے ابھی توانگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی طبیعت خراب تھی۔ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے فاسٹ بولرز ہیں، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ سیکھنے کے لیے وقت لگے گا۔ پچ نے بالکل بھی بولرز کا ساتھ نہیں دیا۔ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑے گا، پی سی بی کو سوچنا پڑے گا۔