تیونس اور میکسیکو آخری میچز جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر

December 02, 2022

دوحہ (جنگ نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں ہیں کچھ ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچز جیتنے کے باوجود گول اوسط میں فرق کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ گروپ سی میں میکسیکو نے سعودی عرب کو 2-1 گول سے ہرایا، لیکن بہتر گول اوسط پر پولینڈ نے کوالیفائی کیا۔ لائنل میسی کی ارجنٹائن گروپ چیمپئن ہے۔ گروپ ڈی میں تیونس کی ٹیم نے خضری کے گول پر ٹائٹل ہولڈر فرانس کو شکست دی لیکن اس گروپ سے آسٹریلیا غیرمتوقع طور پر ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچا۔