سینیٹر اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، 14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

December 02, 2022

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ پر 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست منظور کر لی۔ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے۔