25 عالمی بااثر خواتین کی فہرست جاری، وفاقی وزیر شیری رحمان کا نام بھی شامل

December 02, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) معروف میگزین فنانشل ٹائمز نے 2022کی سب سے زیادہ بااثر 25خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔،فنانشل ٹائیمز کی بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے،فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو تحمل سے گفت و شنید کر نیوالی خاتون کا لقب دیا ہے،اس کے علاوہ دنیا کی بااثر خواتین میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیر اعظم باربا ڈوس، میگھن مارکل و دیگر شامل ہیں،شیری رحمان کیلئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے تعریف کی ہے، کاپ 27میں شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں پر طاقتور بیان دیا،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونیوالی ناانصافی کو اجاگر کیا، امید ہے وہ ماحولیاتی انصاف، عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے مہم جاری رکھیں گی۔