بھارت سے جو عزت ملتی ہے وہ پاکستان سے بھی نہیں ملتی، شاہد آفریدی

December 02, 2022

کراچی(نیوزڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نےکہاہےکہ بھارت سے جو عزت ملتی ہے وہ پاکستان سے بھی نہیں ملتی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل بین اسٹوکس کے شاندار اقدام کو سراہا، اسٹوکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کے لیے سیریز سے حاصل اپنی پوری میچ فیس عطیہ کریں گے۔ شاہدآفریدی نےبھارتی سرزمین پر ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ان کی ٹیم کو جتنی عزت ملی وہ پاکستان میں بھی نہیں ملتی۔