قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو، اعظم نذیر تارڑ چیئرمین مقرر

December 02, 2022

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اقتصای امور ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹادیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سی سی ایل سی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطا بق وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی ارکان میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار,وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ‘ وزیر تجارت نوید قمر,وزیر مواصلات ااسعد محمود ‘وزیر سرمایہ کاری سالک حسین اوروزیر پارلیمانی امور جاوید عباسی ارکان میں شامل ہیں۔