بجلی بند رہنے کی اطلاع

December 02, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 2 دسمبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سید آباد ، کاسی ون ، کاسی ٹو فیڈروں سے دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 3 دسمبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سٹی فیڈر سے دن ایک سے شام چار بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔