کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سوراب کے علاقے لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر الیوسف ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچ کو یرغمال بنا کر ڈرائیور اور دیگر عملے سمیت اغوا کرلیا۔ مسلح افراد نے تمام مسافروں کو راستے میں ہی کوچ سے اتار دیا اور گاڑی عملے سمیت نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔واقعے کے خلاف متاثرہ مسافروں نے قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔