کوئٹہ (پ ر)اے این پی کی صوبائی کونسل کا اجلاس صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی معاشی اور امن و امان کی صورتحال سمیت تنظیمی و پارلیمانی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں صوبائی تنظیم کی جانب سے پیش کردہ سالانہ تنظیمی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو اضلاع کی سطح پر مزید فعال منظم اور مؤثر بنانے پر زور دیا گیا اجلاس میں 19 نومبر کوآل پارٹیز کی کامیاب ہڑتال کے انعقاد پر عوام تاجر وکلا برادری سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی سیاسی کارکنوں باالخصوص پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں لاقانونیت دہشت گردی مسلح جتھوں کی سرگرمیوں قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ ٹرانسپورٹ اور عوامی و نجی املاک کو جلانے عوام کی معاشی ناکہ بندی معاشی قتل عام قومی وسائل پر قبضہ گیری اور زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملات منشیات کی بڑے پیمانے پر کاشت خرید وفروخت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔