کوئٹہ (این این آئی) جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی اور حاجی نعمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہمارے اسلاف نے آزادی حق گوئی اور اصولوں کی سربلندی کی خاطر ہر طرح کی آزمائشیں برداشت کیں مگر اپنے نظریات اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔