• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے کامیا ب جلسے سے خوف کی فضا میں کمی آئی‘ ہدایت الرحمٰن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل اجاگر اور ان کے حل کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کررہی ہے ۔ کوئٹہ کا بدل دو نظام جلسہ عام انتہائی کامیاب، منظم اور تاریخی ثابت ہواجس سے خوف اور ناامیدی کی فضا میں کمی آئی رکن صوبائی اسمبلی نے جلسے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہےاجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امراء زاہد اختر بلوچ، مولانا عبدالکبیر شاکر، مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا حافظ نور علی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
کوئٹہ سے مزید