کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی،جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا قاضی گل الرحمٰن نکیال، صوبائی امیر بلوچستان مولانا قاری مہر اللہ، صوبائی امیر سندھ مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی، صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناء اللہ فاروقی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبد الستار شاہ چشتی اور مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں نے آئین کی بالادستی اور وسیع تر قومی مفادات کی بجائے محض اقتدار کے حصول اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ملک مسلسل سیاسی و معاشی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے ۔