کینیڈا کے وزیر اعظم کا ثقافتی دن پرسندھی کمیونٹی کیلئے نیک خواہشات

December 03, 2022

ٹورنٹو( جنگ نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کینیڈا میں مقیم سندھی کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اتوار کے روز سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کینیڈا میں رہنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب سندھی نژاد کینیڈین کے لیے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے کو کمیونٹی کے ساتھ بانٹنے کا ایک شاندار موقع
فراہم کرتی ہے ، جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین سندھی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس جشن کے لیے بہت ساری کارکردگی اور سرگرمیوں سے ہر ایک شرکاء لطف اندوز ہو گا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا شاندار تقریب کے انعقاد پر ان کی محنت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات ایک شاندار یادگار ہیں کہ کینیڈا واقعی ایک کثیر الثقافتی قوم ہے جسے ہمارے تنوع کی وجہ سے مضبوط اور زیادہ لچکدار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایک یادگار سندھی ثقافتی دن کے لیے سانا کینیڈا کے صدر جام منیر ،جنرل سیکرٹری رضوان عیسانی،رب نواز گاہو، شاہد علی اور شیراز علی کے نام اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔