میڈیکل جامعات کی کوالٹی اشورنس ٹیمز کی تربیت کیلئے سیشن کا انعقاد

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے جامعہ سے ملحقہ کالجز کے لیے ’’کیپسٹی بلڈنگ‘‘ پر سیشن کا انعقاد کیا۔ گزشتہ روز’’پروگرام ایویلوایشن تھرو سیلف اسسمنٹ‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن کا مقصد ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیار کے مطابق پروگرام SARs کی تیاری کے حوالے سے الحاق شدہ کالجوں کی کوالٹی اشورنس ٹیمز کو تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں کوالٹی اشورنس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔