• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل سے روایتی میڈیا کو نقصان ہوا، مقررین

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) دور حاضر میں میڈیا کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے کے ایل ایف کے آخری روز منعقدہ اجلاس سے سینئر جرنلسٹس غازی صلاح الدین، اظہر عباس، اویس توحید اور نادیہ نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے روایتی میڈیا کو نقصان ہوا ہے۔ انویسٹی گیٹیو جرنلزم ختم ہوگئی ہے ۔ایک بڑا مسئلہ کریڈیبلٹی کا بھی ہے۔ سچ بولنا مشکل ہوگیا ہے۔ روایتی میڈیا کی جگہ نیا میڈیا نے لے لیا ہے۔ لیکن روایتی میڈیا کےہی سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں میڈیا کو مشکلات کا سامنا ہےدنیا میں میڈیا کو طاقت ور طبقہ اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ اس لئے اسے کنٹرول کرنے کے لئے معاشی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی میڈیا کو دبانے کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سب کے باوجود پاکستان میں اب بھی بہت سے بہادر صحافی موجود ہیں جو سب بول اور لکھ رہے ہیں۔الیکٹرانک میڈیا سیٹھ میڈیا ہے اور وہ صحافت کی خدمت نہیں کررہے بلکہ ان کا اپنا مفادہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید