• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیار کی کتابیں پڑھائی جانی چاہئیں، مقررین

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) کراچی لٹریچر فیسٹیول ( کے ایل ایف ) کے آخری روز پرویزہودبائی، فرید پنجوانی، انجم ہلال اور ذیشان حسن نے کہا ہے کہ ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی بجائے عالمی معیار کی کتابیں پڑھائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں اےآئی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ اے آئی کی مدد سے ہم دنیا کے شانہ بشانہ چل سکتے ہیں ۔ تعلیم کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی سے نہ صرف طلبہ بلکہ ٹیچنگ لرننگ بھی کی جاسکتی ہے۔اے آئی بہت اچھی چیزہےاور اس سے دنیا میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی، لیکن اسے کنٹرول اور ریگولیٹ کرنا بھی ضروری ہے۔ معیاری تعلیم کے لئےبچوں میں سوال پوچھنےکی ہمت اور صلاحیت پیداکرنا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ پر علم کا خزانہ موجودہے جس سے استفادہ کرکے بہترین تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیچرز کو بچوں کو پڑھانا نہیں بلکہ اسے موٹیویٹ کرنا چاہئے۔ تعلیم مادری زبان میں دینی چاہئے اور اے آئی پر سرمایہ کاری کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔

ملک بھر سے سے مزید