• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد، چکن شاپ سے 5 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عزیز آباد میں واقع چکن شاپ سے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 5 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم کے قریب واقع راجو چکن نامی شاپ میں اتوار کی شب ڈاکو اسلحے کے زور پر داخل ہوگئے اور دکان میں موجود 5 لاکھ روپے کی نقدی رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد علاقے میں خو ف و ہراس پھیلانے کی نیت سے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔
ملک بھر سے سے مزید