• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیرعمارت کی گیارویں منزل سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیرعمارت کی گیارویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیر تعمیرعمارت کی گیارویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیاجس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی جہآں متوفی مزدورکی شناخت 28 سالہ محمد طاہرولد غلام سرورکے نام سے کی گئی،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدورکی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
ملک بھر سے سے مزید