• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا، 39 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج)پیر کی سہ پہر دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا ، آج کے اجلاس کیلئے 39نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا میں پرائیویٹ ممبر ڈے میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ نئے بل بھی پیش کئے جائیں گے ، قراردادیں ، تحاریک اور سینٹ رولز میں ترامیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ،دو نئے بل دی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی بل 2026 اور سٹی یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا بل دی سٹی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 ایجنڈے کا حصہ ہیں ، تین بل قومی اسمبلی سے پاس کردہ صورت میں سینٹ میں پیش کئے جائیں گے جن میں زکوٰۃ اینڈ عشرترمیمی بل 2025، البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا بل البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025، دی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی بل 2026 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ 10بل قائمہ کمیٹیوں سے رپورٹ کردہ صورت میں منظوری کیلئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے ،جن میں دی اسلام آباد کیپٹیل ٹیرٹری (پروہبشن آف پلاسٹک بک کورز )بل 2025، کرمنل لاء ترمیمی بل 2023، دی پریونشن آف ٹریفکنگ پرسنز ترمیمی بل 2024، دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2024، دی پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2024، دی فیملی کورٹس ترمیمی بل 2024، دی اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری پروہبشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022، دی نیشنل سیکورٹی کونسل ترمیمی بل 2023، دی کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2024شامل ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید