• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معالج میجر جنرل (ر) پرویز احمد کو عالمی CIBMTR ڈسٹنگوئشڈ سروس ایوارڈ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پاکستان میں کلینیکل ہیماٹولوجی اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز معالج ڈاکٹر میجر جنرل (ر) پرویز احمد ایف سی پی ایس کو فروری 2026 میں ہونے والی ASTCT اور CIBMTR (Center for International Blood and Marrow Transplant Research) کی مشترکہ ٹینڈم میٹنگز کے دوران CIBMTR ڈسٹنگوئشڈ سروس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اعزاز انہیں پاکستان میں کلینیکل ہیماٹولوجی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ (بی ایم ٹی) کے شعبے کی بنیاد رکھنے اور اس کی منظم ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کرنے پر دیا گیا، ڈاکٹر پرویز احمد آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور چار بون میرو ٹرانسپلانٹ مراکز کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا جن میں سے تین CIBMTR کے ساتھ رجسٹرڈ اور فعال ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید