سندھ ریونیو بورڈ کو نومبر میں 13.50 ارب روپے وصول

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ نے نومبر2022میں13.50ارب روپے وصول کئے ہیں،جوکہ گذشتہ نومبر کی نسبت 23فیصد زیادہ ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نومبر کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کے وصولی میں23فیصد اضافہ کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے ایس آر بی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ۔ جمعہ کو سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے وزیراعلی کو دی گئی رپورٹ کے مطابق نومبر 2022تک سندھ ریونیو بورڈ نے 13.50 ارب روپے وصول کئے ہیں۔