الیکشن جیت کر نوجوان وکلاء کیلئے فاؤنڈیشن بنائیں گے، عمران خاکوانی

December 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سینئر قانون دان اور ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوار محمد عمران خان خاکوانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی پر وہ نوجوان وکلاء کے لئے ایک فاؤنڈیشن بھی بنائیں گے اسی طرح بزرگ وکلا کے لئے بھی فاؤنڈیشن بنائیں گے تاکہ انہیں فنڈز کے حصول کے لیے کسی دشواری کا سامنا نہ ہوڈسٹرکٹ بار میں وکلا اور سائلین کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے بار اور بینچ کے تعلقات کو مثالی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ان کے ہمراہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری ، غلام نبی طاہر چوھان بھی موجود تھے۔