جامعہ زکریا میں عالمی یوم معذوران پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں عالمی یوم معذوراں کا عالمی دن شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز کی لیکچرار سیدہ ثانیہ زیدی کی زیرسرنگرانی منایا گیا۔ سیدہ ثانیہ زیدی خود بھی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں،زکریا سپیشل کمیونٹی کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی۔اس موقع پر آر او ڈاکٹر طاہر محمود بھی موجود تھے ۔ عالمی دن کے حوالے سے شعبہ سوشیالوجی میں زکریا سپیشل کمیونٹی کے زیراہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیاگیا۔