نشتر یونیورسٹی: شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

December 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ تنویر کی زیر قیادت شعبہ اینڈوکرائنالوجی اینڈ ذیابیطس نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں حافظ فرحان راشد ، ڈاکٹر ملک محبوب قادر اور ڈاکٹر مہوش سعید سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ دوران ملاقات شعبے میں جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں سمیت دیگر انتظامی آمور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔