افغان خواتین طالبات کے لئے تربیتی کورس اچھااقدام ہے، ضیا سرحدی

December 03, 2022

پشاور(جنگ نیوز)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر ضیاء الحق سرحدی نے افغان خواتین طالبات کے لیے فیشن ڈیزائن انڈسٹری میں پندرہ روزہ تربیتی کورس کو بے حد سراہا ہے وہ آئی ایم سائنسز یونیورسٹی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام افغانوں کیلئے کاروباری کے نئے مواقع کھولے گا اور تجارت کو فروغ دے گایہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایم سائنسز یونیورسٹی پشاور نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے اقدام کے تحت فیشن ڈیزائن انڈسٹری میں افغانوں کیلئے پندرہ روزہ ہنر سازی کی تربیت شروع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے لوگوں نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے تاہم خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ سیکھی ہوئی مہارت کی بنیاد پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔انہو ں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو تربیت دینے کے اس طرح کے اقدامات سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان نیک نیتی کے جذبے کو بھی فروغ ملے گا۔