لاہور کوپیپلز پارٹی کا قلعہ بنا کر دم لیں گے،اسلم گل

December 03, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے باب پاکستان پر یوم تاسیس کے جلسے کو کامیاب بنانے پر اپنے چاروں ڈسٹرکٹ اور 30زونل صدور و سیکرٹری صاحبان،ذیلی ونگز کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنا کر دم لینگے۔