ایگا ٹیکس پاکستان 13ویں بین الاقوامی گارمنٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش

December 03, 2022

لاہور(پ ر)ایگا ٹیکس پاکستان 13ویں بین الاقوامی گارمنٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش1 تا 4 دسمبرتک ایکسپو سینٹر لاہور میں فیکٹ ایگزبیشنز کی جانب سے ہوگی ۔ اس نمائش میں آسٹریا، بیلجیئم، چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، سپین، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، ترکی، برطانیہ، اور امریکہ سمیت 30 ممالک کی 500 سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی جہاں نمائشی کمپیناں جدید مشینری کے ماڈلز ڈسپلے کریں گی۔