بھارت، بس چلاتے ہوئے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا

December 03, 2022


بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر بس کے ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد وہ بس کو کنٹرول نہ کرسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کے کنٹرول نہ کیے جانے کے بعد بس تیزی سے آگے موجود موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور اور زد میں آنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں مسافروں اور رکشے میں موجود 2 بچوں سمیت 6 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں جبکہ مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور کی عمر 60 سال تھی جو کہ کئی سالوں سے بس چلا رہا تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ بس کی اسٹیئرنگ پر ہی گر گیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزید نقصان بھی ہوسکتا تھا تاہم بس کی رفتار ہلکی ہونے کے باعث ایسا نہ ہوا۔