گڑھ مہاراجہ، پسند کی شادی میں والدین کی عدم شرکت پر نوجوان کی خودکشی

December 04, 2022

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ کامرہ کا رہائشی سلیم نامی نوجوان جوکہ پاک آرمی میں ملازم تھا نے پسند کی شادی کے دوسرے ہی روز مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی بتایا جاتا ہے کہ سلیم کے گھر والے شادی پر رضامند نہ تھے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی جس کا اسے رنج ہوا ۔اسے واصوآستانہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاپاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے دوسری جانب سلیم کے والدین نے سسرالیوں پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔