کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت شیخ امتیاز حسین کو ایک بار پھر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی پاکستان،امریکہ بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مسلسل قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔