• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم 30 روز میں جامع منصوبہ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی منظوری سے یونیورسٹی کے فزیکل انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جسے عمارتوں، کلاس رومز، لیبارٹریوں، دفاتر، سڑکوں، راستوں اور دیگر سہولتوں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر ترجیحات اور تخمینی اخراجات کے ساتھ مرحلہ وار بحالی منصوبہ 30 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے 5 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ فیکلٹی کے ڈین کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ متعلقہ شعبوں کے چیئرپرسنز، شعبۂ انجینئرنگ کے نمائندے سہیل احمد صدیقی، شعبۂ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے نمائندے انجینئر عارف صلاح الدین اور کیمپس سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد معیز خان ارکان میں شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید