• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ استحقاق کمیٹی کا افسران کے مبینہ غیر مناسب رویے کا جائزہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سینیٹ استحقاق کمیٹی کا افسران کے مبینہ غیر مناسب رویے کا جائزہ، کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر کا معاملہ نمٹا دیا، پی آئی ایف ڈی کی وائس چانسلر سے متعلق ریکارڈ طلب، سینیٹ کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس  کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹرز سعدیہ عباسی، جان محمد، حافظ عبدالکریم، دوست علی جیسر، اسد قاسم اور پلواشہ محمد زئی خان نے شرکت کی۔ سینیٹرز بشریٰ انجم بٹ اور ندیم احمد بھٹو، جنہوں نے استحقاق کی تحاریک پیش کی تھیں، بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی جانب سے 24دسمبر 2025ء کو وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف پیش کی گئی استحقاق کی تحریک پر غور وفاقی وزیر کی اجلاس میں عدم موجودگی کے باعث مؤخر کر دیا۔ کمیٹی نے سینیٹر ندیم احمد بھٹو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی کراچی عبد الستار ہکڑو کے خلاف پیش کی گئی استحقاق کی تحریک پر غور کیا، جس میں مقررہ وقت پر سینیٹر سے ملاقات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی اس امر کا اعتراف کیا۔ سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے بتایا کہ ان کے سیاسی دفتر اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے درمیان فاصلہ بمشکل دو منٹ کا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید