اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نےپاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 17سے 21کے 14افسران تبدیل کر دیے ، گریڈ 21کے افسرمحمد یعقوب مکو ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ کراچی میں ڈی جی جبکہ گریڈ 19کی نوشین ریاض خان ، توصیف امان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر کراچی اور گریڈ 18کے محمد فیضان بدر کو لاہور میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر تعینات کیاگیا ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 19کے دیگر افسران میں شیراز احمد کو ڈائر یکٹوریٹ آف این این ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر، مس زہرہ طاہر نقوی کسٹم اکیڈمی کراچی ، اسفند یار خان ، ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کیاگیا ہے۔