بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں بھارت سے فتح چھین لی

December 05, 2022

میرپور (جنگ نیوز) بنگلادیش نے بھارت کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ناکام ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن نے پانچ، عبادت حسین نے 4وکٹ لیے۔ کے ایل راہول 73 رنز کے ساتھ نمایاںرہے۔ بنگلہ دیش کے136پر 9کھلاڑی پویلین لوٹ گئےتھے۔ مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے آخری 40 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔