65 فیصد نوجوان 18 سے 24 سال میں شادی کے حامی

December 05, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) شادی کے لیے موزوں ترین عمر کیا ہونی چاہیے ؟ پاکستانی عوام کی آراء پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے ذریعے سامنے آگئی جس میں ملک بھر سے 16 سوسے زائد پاکستانیوں نے حصہ لیا، یہ سروے 02 اگست سے 06 اگست2022 کے درمیان کیا گیا ،شادی کےلیے موزوں عمر کے سوال پر 15 سے 24 سال کی عمر کے 65فیصد پاکستانیوں نے 18سے 24 سال کی عمر کو شادی کےلئے موزوں ترین قراردیا ۔لیکن 35 سے 44 سال کی عمر کے 49فیصد اور 45 سال سے زائد عمر کے 42فیصدپاکستانی 25سے28سال کی عمر میں شادی کرنے کی حمایت کرتے نظر آئے۔18سے 24سال کی عمر کو شادی کیلئے موزوں کہنے والوں کی زیادہ شرح غیر شادی شدہ مرد وں میں دیکھی گئی جہاں 66فیصد نے اس عمر میں شادی کو موزوں کہا،،جبکہ خواتین میں41فیصد نے اس عمر میں شادی کی حمایت کی۔لیکن 25سے 28سال کی عمر میں شادی کرنے کی زیادہ حمایت غیر شادی شدہ خواتین میں 44فیصد اور مردوں میں 25فیصد نظر آئی جبکہ شادی شدہ خواتین میں 36 فیصد اور شادی شدہ مردوں میں 38فیصد دیکھی گئی۔ سروے میں 74فیصد پاکستانیوں نے شادی کے وقت اپنی عمر اکیس سے ۱ٹھائیس سال کےدر میان ہونے کا بھی بتایا ،16فیصد نے 18سے 20سال ،08فیصد نے 29سے 32 سال ، جبکہ 1فیصد نے شادی کے وقت اپنی عمر 18 سال سے کم ہونے کا کہا ،صنفی بنیادوں پر دیکھا جائے تو 30فیصد پاکستانی خواتین نے شادی کے وقت اپنی عمر 18سے 20سال کے درمیان ہونے کا کہا ،جبکہ مردوں میں یہ شرح 13فیصد نظر آئی ،،اس کے برعکس شادی کے وقت عمر21سے28سال ہونے کا خواتین میں 58فیصد تو مردوں میں 76فیصد نے کہا ۔