• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر، عزت مآب سالم محمد سالم البواب الزابی نے گزشتہ روزوزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔وزیراعظم کا پاکستان متحدہ عرب امارات تعلقات کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ،یو اے ای کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ،سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید